Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2023

Namaz Kit for Workplace | نماز پاوچ

عالم اسلام میں جمعہ کو انتہائی مذہبی اہمیت حاصل ہے۔ اس میں سب سے خاص   ہفتہ وار، دوپہرمیں ادا کی جانے والی   نماز 'نماز جمعہ'    ہے۔زمانہ قدیم سے ہی مسلمان اس نماز کو ادا کرنے کیلئے خاص اہتمام کرتے ہیں۔ بیشتر خلیجی ممالک میں اس روز ہفتہ وار تعطیل بھی ہوتی ہے۔ البتہ پاکستان میں اس روز دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بھی مسلمان نماز جمعہ کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔   لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اگر آپ اپنے ساتھ ایک نماز پاوچ رکھیں تو اس نماز کو مزید خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کیا جا سکتا ہے۔ اس نماز پاوچ میں درج ذیل اشیاء شامل کی جا سکتی ہیں۔   عطر نماز میں خوشبو/ عطر لگانا افضل ہے۔ یہ سماں باندھنے اور کیفیت طاری کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ حس شامہ کے ذریعے ہم اپنے ذہن کو پیغام دے سکتے ہیں کہ اب عبادت کا وقت ہوا چاہتا ہے۔  ذاتی طور پر مجھے گرمیوں میں 'روح خس' او سردیوں میں ' عطر شمامہ' پہنا پسند ہے۔ البتہ یہ دونوں بر صغیر کی خوشبوئیں ہیں۔ آپ چاہیں تو عربی خوشبو مثلا عود وغیرہ پہن سکتے ہیں۔ چاہے عطر کی خوشبو